اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہر حلب کے مضافاتی علاقوں میں دو دیہاتوں الزہرا اور نبل پر القاعدہ کے مسلح افراد کے محاصرے کی وجہ سے دو بچے شدت بھوک کی بنا پر جانبحق ہو گئے ہیں۔شام کے ۱۳ دیہاتوں کو کئی دنوں سے مسلح افراد نے اپنے محاصرے میں لے رکھا جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کی سپلائی اور دوائی اور دیگر اشیائے خوردنی کی ترسیل ناممکن بنا دی گئی ہے۔ نبل کے دیہی صحت عامہ کے ڈائریکٹر حسین النجار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حلب کے مضافاتی علاقوں میں انسانی تباہی ہو رہی ہے۔ان دو دیہاتوں کے رہنے والوں نے بتایا ہے کہ لوگ بھوک کی شدت سے گھاس کھا رہے ہیں اور اگر یہ محاصرہ کچھ دن اور باقی رہا تو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی جانیں چلی جائیں گی۔اس رپورٹ کے مطابق ان دیہاتوں میں طبی امداد نہ پہنچنے کی بنا پر متعدی امراض عام ہو گئی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ تکفیری دھشتگردوں نے شہر حلب کے مضافاتی علاقوں میں ان دیہاتوں کو محاصرے میں لیا ہے جن میں شیعہ بستیاں ہے۔



